ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں میڈیکل کالج کی حتمی منظوری کے لئے ماہرین کا دورہ : متعلقہ زمینات کا معائنہ

کاروارمیں میڈیکل کالج کی حتمی منظوری کے لئے ماہرین کا دورہ : متعلقہ زمینات کا معائنہ

Tue, 11 Dec 2018 20:49:11    S.O. News Service

کاروار:11؍ڈسمبر (ایس او نیوز)کاروار کے میڈیکل سائنس ادارے میں  150طلبا کے داخلہ اہلیت والے  ایم بی بی ایس کورس کو ایم سی آئی کی طرف سے حتمی  منظوری دینے کے لئے ضروری 400بیڈ والے  اسپتال کی  نئی عمارت ، کینسر علاج شعبہ اور ٹراما سنٹرس کی تعمیر کے لئے ماہرین کے ایک وفد نے کاروار کا دورہ کرتے ہوئے مجوزہ مقامات اور زمین کا معائنہ کیا۔

محکمہ صحت اور خاندانی فلاح وبہبودی کی انجنئیر شریمتی گیتا روی شنکر ،معاون انجنئیر ششی دھر ، ہاویری زون کے انجنئیر ایس وی ماہولی ، انجنئیر راگھویندر اتھنی ، جونئیر انجنئیر روہی داس ، کمس اسپتال کاروار کے انجنئیر رام ناتھ ڈی جے والے وفد نے اسپتال کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ ماہرین کے دورے پر ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوانند دوڈمنی موجود رہ کر انہیں ضروری جانکاری اور معلومات بہم پہنچائی۔


Share: